اگر دنیا خاص کر پاکستانی کا ہل انسان ورزش کی اہمیت سے آگاہ ہو جائیں تو مجھے یقین ہے کہ یہ روزانہ چار مرتبہ ورزش کریں کیونکہ ورزش کرنے والا انسان ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے، خون گرم رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے خون میں لوٹھڑے نہیں بنتے۔ بلڈ پریشر، دل کا دورہ (Heart Attack) کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سو فی صد بیماریوں کا علاج ورزش میں پوشیدہ ہے۔ عمر طویل ہو جاتی ہے۔ جوانی تا دیر قائم رہتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کو اسی لیے ورزش کی تاکید کیا جاتی ہے کہ اس سے قدرتی حرارت پیدا ہوتی ہے جو کہ انسولین کا دوسرا نام ہے۔ جس سے جوہر غذا خون میں جذب ہوتا ہےاور شوگر ختم ہوجاتی ہے۔ یاد رکھیں کاہل اور سست انسان کی نہ تو عمر طویل ہوتی ہے ، نہ اس کو قدرتی بھوک لگتی ہےاور نہ ہی اس کا جسم بیماریوں سے پاک ہوتا ہے۔ چاہے جس قدر بھی قیمتی سے قیمتی قدرتی غذا استعمال کرلے، شفا نہیں ملے گی۔